ایم کیوایم کےایک اوراہم رکن کوحراست لینے کی اطلاع
اتوار 15 فروری 2015 17:32
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔15فروری۔2015ء) متحدہ قومی موومنٹ کے انتخابات کے حوالے سے قائم سیل کے مرکزی رکن کو حراست میں لیے جانے کی اطلاعات ہیں۔ عمیر حسن صدیقی کو ایم کیو ایم کے مرکز نائن زیرو کے قریب ہی عزیز آباد نمبر 8 سے حراست میں لیے جانے کی اطلاع ہے۔ متحدہ قومی موومنٹ کے اعلامیے کے مطابق رابطہ کمیٹی نے رینجرز کی جانب سے ایم کیوا یم الیکشن سیل کمیٹی کے مرکزی رکن عمیر حسن صدیقی ولد عبد السمیع صدیقی کی گرفتاری کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے ۔
ایک بیان میں رابطہ کمیٹی نے کہا کہ رینجرز نے علی الصبح عمیر حسن کو ان کی عارضی رہائش گا ہ واقعہ عزیز آباد نمبر8سے گرفتار کیا ہے اور چھاپے کے دوران رینجرز اہلکار عمیر حسن صدیقی کے زیر استعمال تمام موبائل فونز اور لیپ ٹاپ و دیگر سامان بھی اپنے ہمراہ لے گئے ہیں۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ عمیر حسن صدیقی تاحال لاپتہ ہیں اور انکی گرفتاری سے متعلق انکے اہل خانہ یا پارٹی کے کسی عہدیدار کو کوئی معلومات فراہم نہیں کی جارہی ہیں۔
رابطہ کمیٹی کا کہنا تھا کہ اس سے قبل بھی ایم کیوایم کے متعدد کارکنان کو گرفتار کرنے کے بعد انہیں لاپتہ کیا جاچکا ہے یاانہیں جھوٹے مقدمات میں ملوث کردیا جاتا ہے۔ رابطہ کمیٹی نے مطالبہ کیا کہ عمیر حسن صدیقی کی بلاجواز گرفتاری کا فوری نوٹس لای جائے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ترسیلات زر کے حجم میں 28 فیصد اضافہ ہو گیا
-
عرس کی تقریبات میں بھگدڑ، اموات ہونے کی اطلاعات
-
عالمی مسائل سے نمٹنے میں کثیر فریقی کوششیں تیزکرنے کی ضرروت: گوتیرش
-
قوم پر مسلط لوگوں نے کسی حلقہ میں بھی 30 فیصد ووٹ نہیں لیے
-
پی ٹی اے اور ٹیلی کام کمپنیاں روزانہ 5 ہزار نان فائلرز کی سمز بند کرنے پر متفق
-
ٴمعاشی استحکام کے باوجود پاکستانی معیشت کو بڑے خطرات کا سامنا ہے
-
مذاکرات کی ابتدا حکومت کو کرنی ہے کیونکہ مذاکرات کی بال حکومتی کورٹ میں ہے
-
فوج اور سیاسی جماعتوں کے درمیان براہ راست مذاکرات کی آئین میں گنجائش نہیں
-
کتنی پنشن لینے والوں پر ٹیکس لگے گا؟ تفصیلات سامنے آ گئے
-
دیامر بھاشا ڈیم کی تعمیر میں تاخیر کا خدشہ پیدا ہو گیا
-
رواں سال پاکستان کی معاشی ترقی 2 فیصد رہنے کا امکان ہے
-
آئندہ مالی سال میں پاکستان کو بیرونی فنانسنگ کیلئے 23 ارب ڈالرز کا تخمینہ لگا لیا گیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.