ملک میں امن و امان کی صورت حال ناگفتہ بہ ہے ،حکومت دہشت گردی کو روکنے میں مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے، سندھ میں لاشوں کے ڈھیر لگانے کے بعد بھی حکومت کی آنکھ نہیں کھلی

چیئرمین پاکستان نیشنل مسلم لیگ چوہدری امجد علی وڑائچ کابیان ن

اتوار 15 فروری 2015 17:24

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین ۔ 15فروری 2015ء ) چیئرمین پاکستان نیشنل مسلم لیگ چوہدری امجد علی وڑائچ نے کہا ہے کہ ملک میں امن و امان کی صورت حال ناگفتہ بہ ہے ۔ حکومت دہشت گردی کو روکنے میں مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے ۔ سندھ میں لاشوں کے ڈھیر لگانے کے بعد بھی حکومت کی آنکھ نہیں کھلی ابھی سانحہ پشاور نہیں بھولا تھا کہ پشاور میں پھر بم دھماکہ ہو گیا۔

ا گر حکومت عوام کے جان و مال کا تحفظ یقینی نہیں بنا سکتی تو حکومت کرنا چھوڑ دے ۔انہوں نے سانحہ پشاور کے شہداء کی شہادت پر دلی رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے ایک بزدلانہ فعل قرار دیا ہے ۔دہشت گردی نے پاکستان کو جانی ومالی ناقابل تلافی نقصان پہنچایا ہے جس کی پوری دنیا میں کوئی نظیر نہیں ہم دہشت گردوں کے ناپاک عزائم کا ڈٹ کر مقابلہ کریں گے ہمارے حوصلے پست نہیں ہوں گے ہم اپنے شہداء کے غم میں برابر کے شریک ہیں اللہ تعالی ان کی مغفرت فرمائے اور ہمارے پیارے پاکستان کو امن کا گہوارہ بنائے۔

(جاری ہے)

دہشت گردی کی ناپاک جسارت پر اپنے شدید رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے کہا کہ دہشت گرد اسلام ،پاکستان اور انسان سب کے دشمن ہیں،ایسے درندہ صفت انسان مسلمان تو دور کی بات انسان کہلانے کے بھی حقدار نہیں انہیں عبرت ناک انجام سے دو چار کرنا ملک وقوم کی آواز ہے ،انہوں نے کہاکہ اسلام تو پیار و محبت اور رواداری کا سبق دیتا ہے اور ایک دوسرے کو مارنا اور خصوصاً مسلمان کو قتل کرنا تو دراصل پوری انسانیت کو قتل کرنے کے مترادف ہے کوئی بھی اسلام پسند انسان کسی کو ناجائز قتل کرنے کا تصور بھی نہیں کرسکتا یہ سب اسلام و ملک دشمن قوتوں کا کام ہے ۔

متعلقہ عنوان :