(ن) لیگی رہنماء نسرین اختر ملک کا آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف کی والدہ کی وفات پر گہرے دکھ و افسوس کا اظہار

اتوار 15 فروری 2015 17:19

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین ۔ 15فروری 2015ء) پاکستان مسلم لیگ(ن)کلچرل ونگ پنجاب کی رہنماء و ہیلتھ کو آرڈینیٹر پنجاب نسرین اختر ملک(مسز ملک) نے چیف آف آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف کی والدہ کی وفات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

اپنے تعزیتی پیغام میں نسرین اختر ملک نے دعا کی ہے کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کو اپنے جواررحمت میں جگہ دے اور غمزدہ خاندان اورپسماندگان کو یہ صدمہ ہمت اور حوصلہ سے برداشت کرنے کی توفیق دے۔