وزیراعظم نواز شریف 18فروری کو اہم دورے پر کوئٹہ پہنچیں گے‘ امن و امان کے علاوہ حکمران اتحاد میں اختلافات کا جائزہ لینگے

اتوار 15 فروری 2015 17:13

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین ۔ 15فروری 2015ء) وزیر اعظم نواز شریف بلوچستان میں امن و امان خاص طور پر مسلم لیگ (ن) اور اس کی اتحادی نیشنل پارٹی کی صوبائی قیادت کے درمیان شدید اختلافات سے پیدا صورتحال کا جائزہ لینے 18 فروری کو کوئٹہ پہنچیں گے ۔

(جاری ہے)

وزیراعظم اپنے قیام کے دوران ایپکس کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرینگے جس کے دوران صوبے میں دہشت گردی کے خاتمہ کے لئے قومی ایکشن پلان پر عمل درآمد کا جائزہ لیا جائے گا۔ وزیراعظم سینیٹ انتخابات کے حوالے سے حکمران اتحاد میں پائے جانے والے شدید اختلافات کو دور کرانے کیلئے بھی کوششیں کریں گے۔ امن و امان پر منعقدہ اجلاس میں آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی شرکت بھی متوقع ہے۔