پنجاب بھر میں 16 فروری (کل) سے تین روزہ انسداد پولیو مہم کا آغازہوگا

ایک کروڑ 80 لاکھ بچوں کو پولیو ویکسین کے قطرے پلانے کے لئے 40 ہزار ٹیمیں تشکیل

اتوار 15 فروری 2015 16:41

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین ۔ 15فروری 2015ء ) پنجاب بھر میں تین روزہ انسداد پولیو کی قومی مہم کا آغازکل برو ز ( سوموار ) سے ہو رہا ہے جس کے لئے محکمہ صحت پنجاب نے پانچ سال تک کی عمر کے ایک کروڑ 80 لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو ویکسین کے قطرے پلانے کے لئے 40 ہزار ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں۔

(جاری ہے)

محکمہ صحت پنجاب کے ترجمان کے مطابق ویکسینیٹرز کی ٹیمیں گھر گھر جا کر بچوں کو پولیو ویکسین کے قطرے پلائیں گی جبکہ صوبے کے داخلی وخارجی راستوں،بس اڈوں،ریلوے اسٹیشنز،موٹرویز اور ائیرپورٹس پر سفر کرنے والے بچوں کو بھی پولیو ویکسین کے قطرے پلانے کے لئے ٹیمیں مقرر کر دی گئی ہیں۔

ترجمان نے بتایا کہ صوبے کے تمام سرکاری ہسپتالوں اور ہیلتھ سنٹرزپر بھی پولیو ویکسین کے قطرے پلانے کے انتظامات کئے گئے ہیں تاکہ زیادہ سے زیادہ بچے اس سہولت سے مستفید ہو سکیں۔

متعلقہ عنوان :