آل پاکستان مسلم لیگ کے رہنما انجم یعقوب بھٹی کا آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے اظہار تعزیت

اتوار 15 فروری 2015 16:23

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین ۔ 15فروری 2015ء) آل پاکستان مسلم لیگ کے رہنما انجم یعقوب بھٹی نے پاکستان آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی والدہ کے انتقال پر اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اللہ تعالیٰ ان کی مغفرت کر ے وہ ایک شہید کی والدہ اور ایک شہید کی بہن ہیں۔ یقینا انکے درجات بلندہونگے۔

(جاری ہے)

انجم بھٹی کا مزید کہنا تھا کہ جنرل راحیل اس وقت ایک بہت بڑی جنگ سے نبرد آزما ہیں،دہشتگردوں کے خلاف فیصلہ کن معرکے میں پوری قوم کی آخری امید جنرل راحیل شریف ہیں،انہو ں نے کہا فوجی عدالتو ں کا قیام ناگزیر ہے انکے برعکس سوچ رکھنے والے افراد کا قوم محاسبہ کرے،جب تک دہشگردوں کو سزائیں نہیں ملیں گی اس وقت تک قوم ایسے سانحات دیکھتی رہے گی