متحدہ مسلم لیگ کا قیام ، سابق صدر پرویز مشر ف نے ایم کیو ایم سمیت متعد د جماعتوں کے راہنماؤ ں کو اعتماد میں لے لیا
آئندہ الیکشن اے پی ایم ایل کا متحدہ مسلم لیگ کے پیلٹ فارم سے لڑنے فیصلہ
اتوار 15 فروری 2015 16:17
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین ۔ 15فروری 2015ء) متحدہ مسلم لیگ کے قیام کے لئے سابق صدر پرویز مشر ف نے ایم کیو ایم سمیت متعد د جماعتوں کے راہنماؤ ں کو اعتماد میں لے لیا،آئندہ الیکشن اے پی ایم ایل کا متحدہ مسلم لیگ کے پیلٹ فارم سے لڑنے فیصلہ،آن لائن کو ذرائع سے معلوم ہو ا ہے کہ آل پاکستان مسلم لیگ کے سربراہ سابق صدر پرویز مشر ف نے ملک بھر کے اہم ساستدانو ں کو اکٹھا کرنے کے لئے ملاقاتو ں کا سلسلہ شروع کر دیا ہے ، ہونے والی ملاقاتو ں میں سینئر ساستدانو ں نے پرویز مشرف کی آفر کا نہ صرف مثبت جواب دیا بلکہ مزید رہنماؤں کو بھی آمادہ کرنے کی حامی بھری ہے،ذرائع کے مطابق ایم کیو ایم کے وفود نے گزشتہ روز پرویز مشرف سے ملاقات کی تو سابق صدر نے انہیں متحدہ مسلم لیگ کی چھتری تلے آنے کی دعوت دی جس پر وفد کے ارکان نے سابق صد ر کو مثبت جواب دیا اور کہا کہ وہ اس ملاقات کا بہتر نتیجہ کے خواہاں ہیں،دوسری جانب پیپلز پارٹی کے ناراض راہنما امین فیہم، مسلم لیگ کے راہنما غوث علی شاہ سمیت متعدد افراد سے ملاقات کر کے انہیں ایم ایم ایل بنانے پر بات کی ،معلومات کے مطابق تمام سیاستدانو ں نے پرویز مشر ف کی آفر کا مثبت جواب دینے کے لئے وقت مانگ لیا ہے،اس حوالے سےآن لائن نے موقف کے لئے اے پی ایم ایل کے سینیر راہنما اور آئینی وقانونی ماہر رضا قصوری سے رابطہ کیا تو انہوں نے بتایا کہ وہ پر امید ہیں کہ ایم ایم ایل جلد وجو د میں آجائیگی اور آئیندہ الیکشن اسی پلیٹ فارم سے لڑنے کا قوی امکان ہے،انہوں نے مزید بتایا کہ ایم ایم ایل میں منجھے ہوئے سیاستدان ہونگے جو حقیقی سطع پر ملک کو بحرانو ں سے نکالیں گے۔
متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
لاہور ہائیکورٹ نے حماد اظہر کی مقدمات کی تفصیلات فراہمی کی درخواست نمٹا دی
-
جوڈیشل کمپلیکس توڑ پھوڑ کیس میں بانی پی ٹی آئی، پرویز الہی سمیت 172 افراد کے موبائل سے متعلق رپورٹ طلب
-
موسم بہار کی شجر کاری مہم ،سپیکر قومی اسمبلی نے پارلیمنٹ ہاؤس کے سبزہ زار میں میگنولیا گرینڈی فلورا کا پودا لگایا
-
سپیکر قومی اسمبلی سے اراکین کی ملاقات،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل پر تبادلہ خیال
-
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں نان روٹی کی قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن عدالت نے 6 مئی تک معطل کردیا
-
ملیریا پرقابو پانے کےلئے مشترکہ کوششوں کی ضرورت ہے،چیئرمین سینیٹ کا ملیریا کے عالمی دن کے موقع پر پیغام
-
صدرمملکت کے خطاب پر بحث کے حوالے سے ایوان کے اتفاق رائے سے امور طے کیے جائیں گے، سپیکرقومی اسمبلی
-
گرل فرینڈ کا برگر کھانے پر ایس ایس پی کے بیٹے نے جج کے بیٹے کو قتل کر دیا
-
پنجاب پولیس کو 1ارب 20کروڑ روپے کے فنڈز جاری
-
9 مئی: ڈاکٹر یاسمین راشد کی درخواست ضمانت پر سماعت 27 اپریل تک ملتوی
-
موسمیاتی تبدیلی کرہ ارض کا درپیش عظیم چیلنج ہے، صورتحال کی سنگینی کو سمجھنا ہوگا: بلیغ الرحمان
-
گرفتاری کاڈر:شیر افضل مروت نے اسلام آباد ہائی کورٹ سے حفاظتی ضمانت کیلئے رجوع کرلیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.