پی آئی اے کے آپریشنز ایک بار پھر درہم بر ہم ہونے کا خدشہ

اتوار 15 فروری 2015 15:36

پی آئی اے کے آپریشنز ایک بار پھر درہم بر ہم ہونے کا خدشہ

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین ۔ 15فروری 2015ء) پی آئی اے کے آپریشنز ایک بار پھر درہم برہم ہونے کا اندیشہ ہے۔ نجکاری کے عمل میں پیش رفت سے ملازمین بھڑک اٹھے۔ملازمین کا کہناہے حکومت یہ سب آئی ایم ایف کیلئے کر رہی ہے۔ پی آئی اے کی نجکاری کیلئے بنائے کنشورشیم نے پی آئی اے حکام کو اثاثوں کی جانچ پڑتال کی سوالنامہ دیا ہے۔

(جاری ہے)

انتظامیہ کی جانب یہ سوال نامہ تمام ڈپارٹمنٹس کو بھیج دیا گیا ہے۔

زرائع کے مطابق نجکاری کیلئے بنائے گئے کنشورشیم نے پی آئی اے حکام کوکچھ ڈیپارٹمنٹس آوٹ سورس کرنے کا بھی مشورہ دیا ہے۔اس پیش رفت کے بعد ملازمین کی جانب سے بھر پور احتجاج سامنے آنے کا خدشہ ہے جس سے ایئر لائن کے آپریشنز متاثر ہونیکا خدشہ ہے۔ پی آئی اے کی نجکاری کیلئے حکومت نے چھبیس فیصد شیئرز فروخت کرنے کا فیصلہ کیا۔

متعلقہ عنوان :