Live Updates

نواز شریف صرف اپنے امپائرز کے سامنے فکس میچ کھیل کر جیت سکتا ہے،عمران خان

اتوار 15 فروری 2015 15:15

نواز شریف صرف اپنے امپائرز کے سامنے فکس میچ کھیل کر جیت سکتا ہے،عمران ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین ۔ 15فروری 2015ء) تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے پاک بھارت میچ کے دوران ایک بار پھر حکومت کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ نواز شریف صرف اپنے ایمپائرز کے سامنے فکس میچ کھیل کر جیت سکتا ہے‘ جبکہ عمران خان نے قومی کرکٹ ٹیم کی مینجمنٹ کو مشورہ دیا ہے کہ سرفراز کو موقع دینا چاہئے تھا۔

(جاری ہے)

اتوار کے روز تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے پاک بھارت ورلڈ کپ میچ کو پوری طرح دیکھ کر اپنی رائے قومی کرکٹ ٹیم کی مینجمنٹ کو دیتے ہوئے کہا ہے کہ پتہ نہیں محمد حفیظ جیسے اچھے کھلاڑی کو کیوں ڈراپ کیا گیا جبکہ پاکستان کو ایک بیٹسمین ڈراپ کر کے وکٹ کیپر سرفراز کو موقع دینا چاہئے تھا کیونکہ وہ ایک اچھے بیٹسمین ہیں۔

عمران خان نے ایک مرتبہ پھر حکومت کو بھی سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ نواز شریف صرف اپنے ایمپائرز کھڑے کر کے میچ فکس کرنے کے بعد جیت سکتا ہے اس کا ثبوت 2013ء کے عام انتخابات میں بہت بڑا فراڈ عوام کے سامنے ہے۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات