جسٹس افتخارکیخلاف جواب کی تیاری، ڈاکٹر بابر اعوان روزانہ 4گھنٹے مصروف

اتوار 15 فروری 2015 14:55

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین ۔ 15فروری 2015ء) سابق چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کی جانب سے تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کے خلاف ہتک عزت دعوے میں جواب کے لئے شواہد پر مشتمل ہزاروں کاغذوں کو چھاننا پڑ رہا ہے ڈاکٹر بابر اعوان روزانہ 4 گھنٹے سے زائد اس کام پر صرف کر رہے ہیں عمران خان کا جواب سینکڑوں صفحات پر مشتمل ہو سکتا ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع نے اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین ۔

15فروری 2015ء کو بتایا ہے کہ عمران خان کے وکیل ڈاکٹر بابر اعوان انتخابی دھاندلی کے حوالے سے روزانہ کئی کئی گھنٹے ریکارڈ کی چھان بین میں مصروف ہیں اور اہم ترین ثبوتوں کو الگ کر رہے ہیں امکان ہے کہ اگلی سماعت پر قابل ذکر جواب داخل کرا دیا جائے گا واضح رہے کہ عمران خان پہلے ہی تمام تر شواہد ڈاکٹر بابر اعوان کے حوالے کر چکے ہیں۔

متعلقہ عنوان :