درختوں کی چھاؤں اور پتھروں پر بیٹھ کر کہوٹہ ایٹمی پلانٹ ڈیزائن کیا،ڈاکٹر اقبال واہلہ

نواز شریف نے عوامی نیشنل پارٹی کو کالا باغ ڈیم بنانے پر راضی کر لیا تھا،انٹرویو

اتوار 15 فروری 2015 14:55

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین ۔ 15فروری 2015ء) دنیا بھر میں پاکستان کا نام روشن کرنے والے معروف صنعت کار انجینئر ڈاکٹر محمد اقبال واہلہ کہتے ہیں کہ ہم نے درختوں کی چھاؤں اور پتھروں پر بیٹھ کر کہوٹہ ایٹمی پلانٹ ڈیزائن کیا‘ 1998ء میں نواز شریف نے عالمی طاقتوں کے زبردست دباؤ کے باوجود دھماکے کئے۔

(جاری ہے)

ایک انٹرویو میں ان کا کہنا تھا کہ 1998ء میں میاں محمد نواز شریف نے عوامی نیشنل پارٹی کو کالا باغ ڈیم بنانے پر راضی کر لیا تھا اعظم ہوتی نے اس حوالے سے اہم کردار ادا کیا تھا۔

گزشتہ 12 سال میں ملک میں ایک میگاواٹ بجلی پیدا نہیں ہوئی۔ شوکت عزیز نے اس ملک کو بہت نقصان پہنچایا ۔ قیام پاکستان کے وقت پانچ ہزار گیلن فی آدمی یومیہ دستیاب تھا مگر اب یہ 3 سو گیلن فی آدمی فی دن رہ چکا ہے۔

متعلقہ عنوان :