Live Updates

پاکستان بمقابلہ بھارت، گرین شرٹس بھارتی ہدف کا تعاقب کرسکتی ہے ،وکٹیں بچائیں: عمران خان

اتوار 15 فروری 2015 14:53

پاکستان بمقابلہ بھارت، گرین شرٹس بھارتی ہدف کا تعاقب کرسکتی ہے ،وکٹیں ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔15فروری۔2015ء) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور ورلڈکپ 1992ءکے فاتح کپتان عمران خان نے یونس خان سے اوپننگ کرانے کی مخالفت کرتے ہوئے کہاہے کہ پاکستانی ٹیم بھارت کا ہدف حاصل کرسکتی ہے اور اب پاکستان کو وکٹیں بچانے کی ضرورت ہے ، وکٹیں گرناشروع ہوگئیں تو پاکستان کے لیے جیت مشکل ہوجائے گی ۔

(جاری ہے)

بھارت کے ہدف کے بعد میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے عمران خان نے کہاکہ اگر پاکستان آج وکٹ نہیں لیتا تو بھارت ساڑھے تین سو بنالیتااوراگر بھارت کامیاب ہوجاتاتوپاکستان نے پھر ورلڈ کپ سے باہر ہی ہوناتھا۔

اُن کاکہناتھاکہ وہاب ریاض نے اچھی بولنگ کی لیکن کچھ غلطیاں بھی ہوئی ہیں ، عمراکمل نے کوہلی کااہم کیچ ڈراپ کیا لیکن اب مصباح الحق کو چار نمبر سے نیچے کھیلناچاہیے اور جارہانہ بیٹنگ کریں ، پاکستان کو وکٹیں بچانے کی ضرورت ہے ۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :