جذبہ خیر سگالی کے تحت ملیر ڈسٹرکٹ جیل سے 172 بھارتی ماہی گیر رہا (کل) واہگہ پر بھار ت کے حوالے کیا جائے گا

اتوار 15 فروری 2015 13:35

جذبہ خیر سگالی کے تحت ملیر ڈسٹرکٹ جیل سے 172 بھارتی ماہی گیر رہا (کل) واہگہ ..

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین ۔ 15فروری 2015ء) پاکستان نے جذبہ خیر سگالی کے طور پر ملیر ڈسٹرکٹ جیل کراچی میں قید 172 بھارتی ماہی گیروں کو رہا کردیا ماہی گیروں کو (کل) پیر کو واہگہ بارڈر پر بھارتی حکام کے حوالے کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق اتوار کو ملیر ڈسٹرکٹ جیل کراچی سے 172 بھارتی ماہی گیروں کو رہا کردیا گیا۔ رہائی کے موقع پر فشرفوک فورم کی جانب سے بھارتی ماہی گیروں کو اجرک کا تحفہ دیا گیا بھارتی ماہی گیروں کو ٹرین کے ذریعے لاہور روانہ کردیا گیا بھارتی ماہی گیروں کو (کل) پیر کو واہگہ بارڈر پر بھارتی حکام کے حوالے کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :