ویلنٹائن ڈے، سکھیکی میں طالبہ کو تنگ کرنیوالے کی خوب دھلائی

ہفتہ 14 فروری 2015 00:08

ویلنٹائن ڈے، سکھیکی میں طالبہ کو تنگ کرنیوالے کی خوب دھلائی

سکھیکی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔14فروری۔2015ء)سکھیکی میں ویلنٹائن ڈے پر طالبہ کو پھول دینے والے لڑکے کی ساتھی طلبہ نے خوب دھنائی کر دی۔ہائی اسکول کا مبشر نامی طالبعلم چھٹی کے وقت گورنمنٹ گرلز ہائی اسکول کی ایک طالبہ کو ویلنٹائن ڈے پر پھول دینے پہنچ گیا۔

(جاری ہے)

اس غیر اخلاقی حرکت پر دوسرے طالبعلم مشتعل ہو گئے اور مبشر کو پکڑ کر اس کی درگت بنا ڈالی۔ معاملے نے اس قدر طول پکڑا کہ پولیس بھی پہنچ موقع پر پہنچ گئی۔ پولیس اہلکاروں نے بمشکل مبشر کو دیگر لڑکوں سے آزاد کرایا اور اسے پکڑ کر لے گئے تاہم تھانے کے باہر جا کر چھوڑ دیا۔