امامیہ مسجد دھماکہ ، سیکورٹی فورسز نے معاونت کرنے والے 6 دہشت گرد گرفتار کر لیے

ہفتہ 14 فروری 2015 23:42

امامیہ مسجد دھماکہ ، سیکورٹی فورسز نے معاونت کرنے والے 6 دہشت گرد گرفتار ..

خیبر ایجنسی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔14فروری۔2015ء) سیکورٹی فورسز نے سرچ آپریشن کے دوران امامیہ مسجد پر خود کش حملہ کرنے والے مبینہ دہشت گرد گرفتار کر لیے۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز امام بارگاہ امامیہ مسجد میں خود کش حملہ کرنے والے دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا۔

(جاری ہے)

خیبر ایجنسی میں سیکورٹی فورسز نے سرچ آپریشن کے دوران 6 دہشت گرد گرفتار کیے ہیں جن میں سے 2 دہشت گردوں پر امامیہ مسجد پر خود کش حملہ کرنے والوں کے سہولت کار تھے جبکہ ایک دہشت گرد پر مالی معاونت کا الزام بھی ہے۔سیکورٹی ذرائع کے مطابق گرفتار دہشت گردوں کو نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :