پیاف کا انڈسٹری کے خام مال پر لگائی گئی حالیہ ریگولیٹری ڈیوٹی ختم کرنے کا مطالبہ

ہفتہ 14 فروری 2015 23:34

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔14فروری 2015ء )پاکستان انڈسٹریل اینڈ ٹریڈرز ایسوسی ایشن فرنٹ(پیاف) کے چیئرمین ملک طاہر جاوید نے انڈسٹری کے خام مال پر لگائی گئی حالیہ ریگولیٹری ڈیوٹی ختم کرنے کا مطالبہ کیا ہے ۔

(جاری ہے)

فارماسوٹیکل کے ایک وفد ایف بی آر کے ایس آر او 121 (1) پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آئرن اور سٹیل کی مصنوعات پر بھی 5 فیصداضافی ریگولیٹری ڈیوٹی لگا ئی دی گئی ہے جبکہ انکا شمار پرتعیش مصنوعات میں نہیں ہوتا ۔ اس کے علاوہ اس کوڈ سے متعلقہ اشیاء فارماسوٹیکل ، پیکیجنگ اور فوڈ انڈسٹری میں استعمال ہوتی ہیں اور ان پر 5 فیصد اضافی ٹیکس لگانے سے انڈسٹری کی مصنوعات کی لاگت پر 15سے 20 فیصد اضافہ ہوجائے گاجس سے مہنگائی کی ایک نئی لہر پیدا ہوگی۔