لاہور، ایک ہفتے کے دوران مختلف سبزیوں اور پھلوں کی قیمتوں میں آٹھ سے نو روپے فی کلو کا اضافہ ،مزید اضافے کا امکان

ہفتہ 14 فروری 2015 23:34

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔14فروری 2015ء ) صوبائی دارلحکومت اور گردونواح میں ایک ہفتے کے دوران مختلف سبزیوں اور پھلوں کی قیمتوں میں صوبائی دارلحکومت میں آٹھ سے نو روپے فی کلو کا اضافہ ہوا ہے جس میں مزید اضافے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

مارکیٹ رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے کے دوران ایک کلوپیاز کی قیمت ایک روپے اضافے سے 19روپے ،ادرک انڈیا کی قیمت8روپے اضافے سے 96روپے،پالک کی قیمت ایک روپے اضافے سے16روپے،کریلے کی قیمت8روپے اضافے سے118روپے ، سبز مرچ فارمی کی قیمت8 روپے اضافے سے40 روپے ، سبز مرچ دیسی کی قیمت 8روپے اضافے سے77روپے،اروی کی قیمت 6 روپے اضافے سے48روپے، شلجم کی قیمت 2روپے اضافے سے 8روپے ،اورگاجرکی قیمت 2روپے اضافے 18روپے ہو گئی۔

اسی طرح پھلوں کی قیمت بھی بڑھی ۔ رپورٹ کے مطابق ایک کلوسیب میدانی کی قیمت2روپے اضافے سے79روپے ،انارقندھاری کی قیمت4 روپے اضافے سے186روپے ،کینودوم درجن3روپے اضافے سے47روپے ،مالٹا شکری درجن کی قیمت3 روپے اضافے سے 106 روپے ،گریپ فروٹ فی عدد کی قیمت2روپے اضافے سے21روپے، کیلا دوم درجن کی قیمت3روپے اضافے سے40روپے,بیرکی قیمت 4روپے اضافے سے 62روپے اور کھجور کی قیمت 2روپے اضافے سے 164روپے ہو گئی ہے۔ اگلے چند روز میں قیمتوں میں مزید اضافے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے ۔

متعلقہ عنوان :