افغان صدر اشرف غنی کی پشاور میں امام بار گاہ پر حملے کی شدید مذمت ،

نماز یوں کو قتل کر نا غیر اسلامی اور غیر انسانی عمل ہے جس کا کوئی جواز نہیں بنتا ہے ،بیان

ہفتہ 14 فروری 2015 23:32

کابل(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔14فروری 2015ء) افغان صدر اشرف غنی نے پشاور میں امام بار گاہ پر حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ نماز یوں کو قتل کر نا غیر اسلامی اور غیر انسانی عمل ہے جس کا کوئی جواز نہیں بنتا ہے۔

(جاری ہے)

ہفتہ کو صدارتی محل سے جاری ہونے والے بیان میں اشرف غنی نے کہا کہ نہتے افراد خصوصاً نماز یوں کو قتل کر نا غیر اسلامی اور غیر انسانی عمل ہے جس کا کوئی جواز نہیں بنتا ہے انہوں نے کہاکہ خطے  دنیا اور خصوصی طورپر پاکستان اور افغانستان میں دہشتگردی کیخلاف جنگ میں اپنی حکومت کے تعاون کا یقین دلایا انہوں نے متاثرہ خاندانوں سے تعزیت کی ۔

متعلقہ عنوان :