سیالکوٹ ، کار نہر میں گرنے سے تین افراد جاں بحق ، ایک شخص بے ہوش

لواحقین نے لاشیں سڑک پر رکھ کر احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے قتل کا الزام لگایا

ہفتہ 14 فروری 2015 23:32

سیالکوٹ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔14فروری 2015ء) سیالکوٹ میں کار نہر میں گرنے سے تین افراد جاں بحق ایک شخص کو بیہوشی کی حالت میں زندہ نکال لیا گیا،لواحقین نے لاشیں سڑک پر رکھ کر احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے قتل کا الزام لگایا۔

(جاری ہے)

سیالکو ٹ کے نواحی گاوٴں بھڑتھانوالہ سے محمد عامر ، شان غلام عباس اور ارسلان عباس اپنے ڈرائیور فیصل کے ہمراہ کار پر جا رہے تھے،تیز رفتاری کی وجہ سے درخت کار سے ٹکرا کر نہر اپرچناب میں گرگئی جس کے باعث محمد عام،شان غلام عباس اور ارسلان عباس جاں بحق ہوگئے ڈرائیور فیصل کو بیہو شی کی حالت میں نہر سے نکال لیا گیا،جاں بحق ہونیوالوں کے ورثاء نے لاشیں سڑک پر رکھ کر احتجا جی مظاہرہ کیا،اور انہیں قتل کرنے کا الزام عائد کیا۔

پولیس نے بتایا کہ کہ شواہد کے مطابق واقعہ حادثہ معلوم ہوتا ہے،تاہم تحقیقات جاری ہیں۔

متعلقہ عنوان :