جناب وزیر اعظم آپ کون سا وظیفہ پڑھتے ہیں،سینئرصحافی کا معصومانہ سوال

ہفتہ 14 فروری 2015 23:31

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔14فروری 2015ء) کونسل آف پاکستان نیوز پیپرز ایڈ یٹرز کی تقریب کے دوران سینئر ممبر اے پی این ایس و مدیر روز نامہ آفتاب ممتاز طاہر نے وزیراعظم نواز شریف سے سوال کیا کہ میاں صا حب آپ جب بھی حکومت میں آتے ہیں آپ کی حکومت کو بہت بحرانوں اور چیلنجوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے لیکن آپ بحرانوں سے نکل جاتے ہیں ۔

(جاری ہے)

آپ بتائیں کہ کون سا وظیفہ پڑھتے ہیں تاکہ وہ وظیفہ پڑھ کر پاکستان کے کروڑوں غریب عوام بھی مشکلات اور مصائب سے نجات حاصل کر سکیں۔