دھرنے والوں کے مقاصد کیا تھے؟ وزیر اعظم پاکستان کا سینئرصحافیوں سے تشنہ سوال

ہفتہ 14 فروری 2015 23:31

دھرنے والوں کے مقاصد کیا تھے؟ وزیر اعظم پاکستان کا سینئرصحافیوں سے ..

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔14فروری 2015ء) کونسل آف پاکستان نیوز پیپر ایڈیٹرز( سی پی این ای) کے سینئر ممبر نے آن لائن کو بتایا کہ سی پی این ای کے ارکان سے ملاقات میں وزیراعظم نواز شریف نے ملکی صورتحال پر بات چیت کے دوران کہا کہ مجھے اب تک سمجھ نہیں آئی کہ دھرنے والوں کے کیا مقاصد تھے ، ایک تو باہر چلے گئے ، دوسرے ابھی بھی اپنے کام میں لگے ہوئے ہیں لیکن ہم نے صبر کو اپنا وطیرہ بنا رکھا ہے ۔

(جاری ہے)

وزیراعظم نے ایک بار پھر دھرنوں کا روپے کی قدر میں کمی ، پاکستانیوں کے اعتماد میں کمی ، غیر ملکی سربراہان کے دوروں کی منسوخی سمیت کئی ایشوز پر ذمہ دار قرار دیدیا ۔

متعلقہ عنوان :