خیبر پختونخوا پولیس نے جرائم پیشہ اور ملک دشمن عناصر کیخلاف سرچ اینڈ اسٹرائیک آپریشن کامیابی سے جاری،

مختلف کاروائیوں میں غیر قانونی مقیم68افغانیاور197 مشتبہ افراد گرفتار ‘بھاری مقدار میں اسلحہ و ہتھیار برآمد

ہفتہ 14 فروری 2015 23:26

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔14فروری 2015ء ) خیبر پختونخوا پولیس نے صوبہ بھر میں جرائم پیشہ اور ملک دشمن عناصر کے خلاف جاری سرچ اینڈ اسٹرائیک آپریشن کے دوران مختلف کاروائیوں میں غیر قانونی طور پر مقیم68افغان باشندوں اور197 مشتبہ افراد کوگرفتار کرکے ان سے بھاری مقدار میں اسلحہ و ہتھیار برآمد کر لیاہے۔تفصیلات کے مطابق صوبے کے مختلف حصوں میں جاری آپریشن کے دوران 51 عددمختلف نوعیت کا اسلحہ اورمختلف بور کے419 کارتوس اور 1.220kg بارودی مواد برآمدکیے۔

(جاری ہے)

جبکہ اپریشن کے دوران573گھروں اور 325ہوٹلوں کو چیک کیاگیا۔اور خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف 03 مقدمات درج کیے گئے۔ صوبہ بھر میں136 پوائنٹس پراچانک چیکنگ کے دوران204مشتبہ افراد کو گرفتار کرکے اُن کے قبضہ سے09عدد مختلف نوعیت کا اسلحہ اور مختلف نوعیت کے74عدد کارتوس برامد کی گئی۔ اسی دوران غیرقانونی طور پر مقیم68افغان باشندوں کو بھی گرفتار کر کے39مقدمات درج کئے گئے۔ اسی طرح صوبہ بھرمیں 1086 تعلیمی اداروں کے سیکورٹی انتظامات کا جائزہ لیا گیا، اور متعدد تعلیمی اداروں کو سیکورٹی سے متعلق ضروری ہدایات دی گیں۔

متعلقہ عنوان :