صوبائی وزراء کا آرمی چیف کی والدہ کی وفات پر اظہار تعزیت

ہفتہ 14 فروری 2015 23:24

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔14فروری 2015ء) صوبائی وزراء کرنل (ر) شجاع خانزادہ،ملک ندیم کامران اور محمد آصف بھاہ اعوان نے چیف آف آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف کی والدہ کی وفات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

صوبائی وزراء نے اپنے اپنے تعزیتی پیغام میں دعا کی ہے کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کو اپنے جواررحمت میں جگہ دے اور پسماندگان کو یہ صدمہ ہمت اور حوصلہ سے برداشت کرنے کی توفیق دے۔(آمین)

متعلقہ عنوان :