اما میہ مسجد حیا ت آباد خود کش حملہ کا زخمی نجی کا لج کا طالب علم علی حسن اور کا شف علی دم توڑ گئے ‘جاں بحق ہو نے والوں کی تعداد22ہو گئی

ہفتہ 14 فروری 2015 23:21

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔14فروری 2015ء ) اما میہ مسجد حیا ت آباد پر خود کش حملہ آروں کی جانب سے حملے میں زخمی ہو نے والانجی کا لج کا طالب علم علی حسن اور کا شف علی بھی حیا ت آباد میڈیکل کمپلیکس میں دم توڑ گئے تاہم جاں بحق ہو نے والوں کی تعداد22ہو گئی تفصیلا ت کے مطابق اما میہ مسجد حیا ت آ باد فیز 5میں حملہ آروں کی فائر نگ اور خو د کش حملے کے نتیجے میں زخمی ہو نے والا نجی کا لج کے فسٹ ائیر کا طالب علم علی حسن ولد قطب علی عمر 19سال اور کا شف علی ولد عا شق حسین سکنہ لیہ بھی حملہ آروں کی فائر نگ اور خود کش حملے کے زد میں ا ٓ کر شدید زخمی ہو گئے تھے جنہیں امدادی ٹیم کے اہلکاروں نے تشویش ناک حالت میں حیا ت میڈیکل کمپلیکس پہنچا دیا گیاجہاں پر دونوں طا لب علم 24گھنٹے مو ت و زند گی کے کشمکش میں مبتلا ہو نے کے بعد ہسپتال میں دم توڑ گئے تاہم ہسپتال زرائع کے مطابق خود کش حملے اور فائر نگ کے نتیجے میں جاں بحق ہو نے والوں کی تعداد 22ہو گئی ۔

(جاری ہے)

واضع رہے کہ طالب علم علی حسن کے والد قطب علی جو فارسٹ انسٹی ٹیو یٹ میں کلر ک تھا وہ بھی اسی حملے کے زد میں آکر جاں بحق ہو گیا تھا جس کی نماز جنا زہ گزشتہ روز زر عی یو نیو رسٹی کے قریب واقع قبرستان میں ادا کی گئی تاہم اس مو قع پر اس کے نو سا لہ بیٹے احمد حسین کا کہنا تھا کہ ان کاوالد نما ز جا نے کیلئے بہت جلد ی کر رہا تھا کہ اس سے جما عت نہ ہو جائے اس نے اپنے سا تھ میرے بڑے بھائی علی حسن کو بھی مسجد جا نے کو کہا اور ان کو بھی سا تھ لے گئے انہوں نے بتایا کہ جب اس کو والد کی شہید ہو نے کی خبر ملی تو وہ رو پڑا اور ان کے گھر میں قیا مت صغرا بر پا ہو گیا احمد علی نے بتایا کہ وہ بڑا ہو کر اپنے ملک و قوم کی خد مت اور لوگوں کی اصلا ح کریگا جبکہ اس مو قع پر نما ز جنا زہ کیلئے آئے ہو ئے لوگوں کا کہنا تھا کہ پو رے ملک میں انسا نو ں کا قتل عام کیا جا رہا ہے جس پر صوبائی و وفا قی حکومت خا مو ش تما شا ئی بنی ہو ئی ہے انہوں نے کہا کہ حکو مت عوام کو جان و ما ل کی تحفظ دینے میں مکمل طور پر نا کا م ہو چکی ہے انہوں نے حکو مت کی پا لیسوں کو تنقید کا نشا نہ بناتے ہوئے کہا کہ حکومت اپنے پا لیسوں میں ناکام ہو چکی ہے اب تمام سیا سی جما عتوں کو متحد ہو کر اس پر امن خطے سے دہشت گر دی کے اس نا سور کو جڑ سے ختم کر نا چاہئے انہوں نے مطالبہ کیا وفا قی و صوبائی حکومت اس طر ح کے دلخراش اور غمزدہ واقعا ت کے روک تھام کیلئے ٹھوس و عملی اقداما ت اٹھا ئیں ۔

متعلقہ عنوان :