سانحہ اما میہ مسجد پشاور سے صوبے کے عوام ایک مرتبہ پھر رنجیدہ ہو گئے ہیں ، ایسی واقعات میں پاکستان دشمن قوتیں ملوث ہیں جن کے عزائم کو ناکام بنانے کیلئے قومی وحدت انتہائی ضروری ہے، آرمی پبلک سکول کے زخم ابھی ہرے ہی تھے کہ شہر پشاور کے باسیوں کو امامیہ مسجد سے اپنے پیاروں کے لاشے اٹھانے پڑے

خیبر پختونخوا اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر مولانا لطف الرحمان کی اخباری نمائندوں سے گفتگو

ہفتہ 14 فروری 2015 23:21

ڈیرہ اسما عیل خان ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔14فروری 2015ء ) خیبر پختونخوا اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر مولانا لطف الرحمان نے کہا ہے کہ سانحہ اما میہ مسجد پشاور سے صوبے کے عوام ایک مرتبہ پھر رنجیدہ ہو گئے ہیں ، ایسی واقعات میں پاکستان دشمن قوتیں ملوث ہیں جن کے عزائم کو ناکام بنانے کے لیئے قومی وحدت انتہائی ضروری ہے، آرمی پبلک سکول کے زخم ابھی ہرے ہی تھے کہ شہر پشاور کے باسیوں کو امامیہ مسجد سے اپنے پیاروں کے لاشے اٹھانے پڑے۔

وہ یہاں اخباری نمائندوں سے گفتگو کررہے تھے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہتعلیمی درسگاہوں، عبادت خانوں پر حملوں کی کسی مذہب و مسلک میں کوئی گنجائش نہیں ، یہ اسلام دشمن قوتیں ہیں جو کلمہ کے نام پر حاصل ملک میں نظریہ پاکستان اور اسلام کی ترویج کو مٹا کر اس ملک کے وجود کے درپے ہیں مگر ان عناصر کو منہ کی کھانی پڑے گی، انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت کو اس ضمن میں مذید زمہ داری کا مظاہرہ کرنا چاہیئے تاکہ مستقبل میں عوام کی جانوں سے کھیلنے والوں کو اپنے عزائم کی تکمیل میں ناکامی ہو، انہوں نے کہا کہ جمعیت علمائے اسلام کا روز اول سے یہی موقف ہے کہ دہشت گرد دہشت گرد ہوتا ہے، قاتل قاتل ہوتا ہے اسے کسی نظریہ ، عقیدہ اور مسلک یا قومیت کا لبادہ پہنانے کے بجائے قاتل اور دہشت گر د ہی سمجھ کر ٹریٹ کیا جائے