سانحہ حیات آباد پشاور کی قتل وگری میں بھارت ملوث ہے‘ میاں مقصوداحمد،

عبادت گاہوں پر حملے کرنے والوں کا اسلام سے تعلق نہیں ‘امیرجماعت اسلامی لاہور

ہفتہ 14 فروری 2015 23:19

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔14فروری 2015ء) امیرجماعت اسلامی لاہور میاں مقصود احمد نے کہا ہے کہ پاکستان میں دہشت گردی کے پیچھے بھارت کا ہاتھ ہے، خیبرپختونخواہ اور بلوچستان میں فرقہ وارانہ فسادات اور بم دھماکوں میں بھارت کی ایجنسی را ملوث ہے، فرقہ وارانہ قتل وگری سے ہندو،یہودی وصلیبی فائدہ اٹھارہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے ایک بیان میں کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ عبادت گاہوں پر حملے کرنے والوں کا دین اور اسلام سے دور کا تعلق بھی نہیں ہے۔ مساجد وامام بارگاہوں پر حملے کرنے والے اسلام دشمن ہیں جو امت مسلمہ کو نقصان پہنچا رہے ہیں۔ انھوں نے دہشت گرد ی کے اس واقعہ کے نتیجے میں درجنوں معصوم جانوں کے ضیاع پر دکھ کااظہار کیا اور کہا کہ دہشت گردوں کا معصوم نمازیوں پر حملہ ایک انتہائی بزدلانہ فعل ہے اس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔

متعلقہ عنوان :