اپنی مذہبی تقریبات میں شرکت کیلئے بھارت سے ہندو یاتریوں کا وفد آج پاکستان پہنچے گا

ہفتہ 14 فروری 2015 23:19

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔14فروری 2015ء) کٹاس راج مندر چکوال میں شیوراتری کی تقریبات میں شرکت کے لیے بھارت سے ہندو یاتریوں کا ایک وفد اپنے سات روزہ دورہ کیلئے آج ( اتوار ) واہگہ بارڈر کے راستے پاکستان آئے گا، جبکہ بعد ازاں 2بجے دوپہر گوردوارہ ڈیرھ صاحب لاہور میں ایک روز قیام کیلئے پہنچیں گے جہاں مترکہ وقف املاک بورڈ کے چیئرمین صدیق الفاروق یاتریوں کا اعلی افسران و مقامی ہندو سکھ رہنماوٴں کے ہمراہ انکا استقبال کریں گے اور اس موقع پر میڈیا کے نمائندوں کو یاتریوں کی آمد اور ان کیلئے سیکورٹی سمیت دیگر انتظامات اور شیڈ ول کی بابت میڈیا کے نمائندوں کو پریس بریفنگ بھی دی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :