ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن حیدرآباد کے نئے سیشن کے عہدیداروں کے انتخاب کے لئے امیداروں کی حتمی فہرست جاری کر دی

ہفتہ 14 فروری 2015 23:17

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔14فروری 2015ء)ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن حیدرآباد کے نئے سیشن کے عہدیداروں کے انتخاب کے لئے امیداروں کی حتمی فہرست جاری کر دی گئی ہے، پولنگ 28 فروری کو ہو گی۔

(جاری ہے)

حیدرآباد ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کے انتخابات کے لئے محمودالحسن صدیقی کی چیئرمین شپ میں الیکشن کمیٹی قائم کی گئی ہے ثمر حیدر رضوی اور عرفان علی کلہوڑو اس کمیٹی کے رکن ہیں، ہفتے کو انتخابات میں مختلف نشستوں پر حصہ لینے والے امیدواروں کی حتمی فہرست جاری کر دی گئی ہے جس کے مطابق صدر کے لئے نثار احمد درانی، ایاز حسین تنیو،غلام اللہ چانگ، امجد علی سہتو اور جگدیش آر ملانی مدمقابل ہوں گے، جنرل سیکریٹری کے عہدے پر ایاز حسین تنیو، ممتاز عالم لغاری اور عشرت علی لوہار، جوائنٹ سیکریٹری کے لئے غلام سرور بلیدی، محمد سلیمان انڑ، شاہنواز بروہی، آیت اللہ خواجہ، عشرت علی لوہار، سجاد احمد چانڈیو اور راشد رئیس، نائب صدر کے لئے محمد اسلم بھٹی، ممتاز عالم لغاری اور محمد لطف اللہ آرائیں، لائبریری سیکریٹری کے لئے طارق احمد شاہ، ولی محمد کھوسو اور سجاد احمد چانڈیو، خازن کے لئے محمد سلیمان انڑ، عرفان علی بھگیو، میاں تاج محمد کیریو اور ذوالفقار عباسی کے درمیان مقابلہ ہو گا، ممبر منیجنگ کمیٹی (ایم ایم سی) کی نشستوں کے لئے اسحاق حسین قریشی، ظفر اقبال پنہور، محمد حسن مشوری، مس نصرہ شیخ، مس نسیم عباسی، مس شمیم مغل عرف شمع مغل، کفایت علی لسکانی، مظہر علی لغاری، محمد ندیم ٹگر، بشیر احمد عالمانی، محمد سلیمان ڈاہری، نور احمد میمن، بھگوان داس بھیل اور سجاد رند مدمقابل ہوں گے۔