ڈیتھا ریلوے اسٹیشن کے قریب شالیمار ایکسپریس کے حادثے کی اطلاع پر فوری طور پرجائے حادثہ پر ایمبولینسز روانہ

ہفتہ 14 فروری 2015 23:17

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔14فروری 2015ء) ڈیتھا ریلوے اسٹیشن کے قریب شالیمار ایکسپریس کے حادثے کی اطلاع پر ایم ایس لیاقت یونیورسٹی ہسپتال ڈاکٹر خالد قریشی نے فوری طور پر ہسپتال میں ایمرجنسی نافذ کرکے جائے حادثہ پر ایمبولینسز روانہ کردیں اور خود ہسپتال کے افسران کے ساتھ شعبہ حادثات پہنچ کر مختلف شعبہ جات ENT،نیورو سرجری، جنرل سرجری، یورو لوجی سرجری اور آرتھوپیڈک سرجری کے تمام سرجنزکو طلب کرلیا، انہوں نے حادثے کے زخمیوں کو ادویہ، ایکسرے، لیبارٹری ٹیسٹ کی سہولت اپنی نگرانی میں فراہم کرتے ہوئے زخمیوں اور ان کے تیمار داروں سے کہا کہ ہسپتال میں وہ ہمارے مہمان ہے زخمیوں کو طبی سہولتوں کی فراہمی میں کوئی کسر نہیں چھوڑی جائے گی، انہوں نے شدید زخمی مریضوں کو ایمر جنسی ادویہ اور خون کی فراہمی کیلئے بھی فوری اقدامات کرائے، اس موقع پر اے ایم ایس ڈاکٹر محمد انور پالاری ، عنایت اللہ میمن ، ڈاکٹر سلیم رضا میمن ،ڈاکٹر نصر اللہ میمن اور چیف سی ایم او ڈاکٹر شوکت علی لاکھو اور دیگر افسران موجود تھے۔

متعلقہ عنوان :