ہالینڈ،راٹوڈیم کے شمال میں ایک25سالہ پاکستانی لڑکی یاسمین کی نعش برآمد

ہفتہ 14 فروری 2015 23:09

راٹوڈیم(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔14فروری 2015ء) راٹوڈیم کے شمال میں ایک25سالہ پاکستانی لڑکی یاسمین کی نعش برآمد ہوئی ہے،نعش ہالینڈ اور جرم ن کے بارڈر پر ملی ہے۔تفصیلات کے مطابق یاسمین کے شوہر عدیل خان نے تین ہفتے قبل اس کی گمشدگی کی رپورٹ درج کرائی تھی۔

(جاری ہے)

یاسمین کا شوہر ٹیکسی ڈرائیور ہے،پولیس تین ہفتے سے لڑکی کو تلاش کر رہی تھی،قتل کے شبہ میں پولیس نے لڑکی کے شوہر کو گرفتار کر کے تفتیش شروع کردی ہے،پولیس کا کہنا تھا کہ دونوں میاں بیوی میں اکثر لڑائی جھگڑا رہتا تھا اور وہ واپس پاکستان جانا چاہتی تو ٹیکسی اس کے سسرال والوں نے اسے بچوں کے ہمراہ واپس جانے سے منع کر دیا تھا،لڑکی کی والدہ کو بھی شامل تفتیش کرلیاگیا ہے۔

دونوں میاں بیوی چچازاد ہیں اور یہ گجرات کے قریب ایک گاؤں نورجمال کے رہنے والے ہیں،پولیس نے لڑکی کی نعش قبضے میں لے کر پوسٹ مارٹم کیلئے بھجوا دی ہے،جس کے بعد نعش لڑکی کے ماموں کے سپرد کردی جائے گی اور پاکستان میں تدفین کیلئے بھجوا دی جائے گی ۔۔

متعلقہ عنوان :