راٹوڈیم،پاک ،بھارت اور برطانیہ کے نوجوانوں پر مشتمل گروپ کا کریڈٹ کارڈ فراڈ میں ملوث ہونے کا انکشاف

ہفتہ 14 فروری 2015 23:09

راٹوڈیم(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔14فروری 2015ء) بھارت،پاکستانی اور برطانیہ کے نوجوانوں پر مشتمل گروپ کا کریڈٹ کارڈ فراڈ میں ملوث ہونے کا انکشاف ہوا ہے،یہ گروپ بھارت،پاکستان اور برطانیہ میں لوگوں کو فون کرکے ان کے کمپیوٹر پر وائرس حملہ بارے ڈرا کر لوگوں سے کریڈٹ کارڈ کے ذریعے رقوم لیتا ہے اور ان کے کریڈٹ کارڈ نمبر کے ذریعے ہزاروں روپے کے فراڈ میں ملوث ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق گروپ کے لوگ ان ممالک میں مختلف لوگوں کو فون کرتے ہیں اور ان سے کریڈٹ کارڈ کی معلومات لے کر کریڈٹ کارڈ کے ذریعے فراڈ کرتے ہیں اور لوگوں کو ڈراتے ہیں کہ ان کے کمپیوٹر پر وائرس حملہ ہے،ہم ان کو اس سلسلے میں سرٹیفکیٹ دیں گے اور ان کا کمپیوٹر وائرس سے محفوظ رہے گا۔اس طرح وہ لوگوں سے کریڈٹ کارڈ معلومات کے ذریعے لوگوں کے ساتھ فراڈ کرتے ہیں ۔۔۔

متعلقہ عنوان :