متحدہ قومی موومنٹ کے وفد نے آرمی چیف کی والدہ کی نماز جنازہ میں شرکت، الطاف حسین کا تعزیت کا پیغام پہنچایا

ہفتہ 14 فروری 2015 23:09

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔14فروری 2015ء) متحدہ قومی موومنٹ کے وفد نے آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی والدہ کی نماز جنازہ میں شرکت کی۔ایم کیو ایم کے وفد میں قومی اسمبلی میں حق پرست پارلیمانی لیڈر عبدالرشید گوڈیل،ایم کیو ایم پنجاب کے صدر میاں عتیق شامل تھے جبکہ لاہور میں مرحومہ کی نماز جنازہ میں ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کے رکن و رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر فاروق ستار اور ایم کیو ایم پنجاب کے زونل اراکین نے شرکت کی اور الطاف حسین کی جانب سے اظہار تعزیت کا پیغام پہنچایا۔

(جاری ہے)

دریں اثناء ایم کیو ایم کا وفد آج رابطہ کمیٹی کے جوائنٹ انچارج ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کی سربراہی میں مرحومہ کے فاتحہ سوئم میں شرکت کریگا۔ایم کیو ایم کے وفد میں حق پرست سینیٹر بابرغوری اور ایم کیو ایم پنجاب کے ذمہ داران شامل ہوں گے ۔۔