ن لیگ پر بڑے پیمانے پر دھاندلی کے پہلے ہی سنگین الزامات ہیں جن سے ابھی تک اسکی جان نہیں چھوٹی ہے،سعیدغنی،
ماضی سے سبق سیکھنے اور اپنی اصلاح کرنے کی بجائے پی ایم ایل نے گلگت بلتستان کے انتخابات پر بھی ڈاکہ ڈالنے کا بھر پور منصوبہ تیار کرلیا جس پر علاقے کی تمام سیاسی پارٹیاں سراپا احتجاج ہیں، بیان
ہفتہ 14 فروری 2015 23:08
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔14فروری 2015ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے سینیٹر سعیدغنی نے کہا ہے کہ پی ایم ایل پر 2013کے عام انتخابات میں بڑے پیمانے پر دھاندلی کے پہلے ہی سنگین الزامات ہیں جن سے ابھی تک اسکی جان نہیں چھوٹی ہے لیکن ماضی سے سبق سیکھنے اور اپنی اصلاح کرنے کی بجائے پی ایم ایل نے گلگت بلتستان کے انتخابات پر بھی ڈاکہ ڈالنے کا بھر پور منصوبہ تیار کرلیا ہے جس پر علاقے کی تمام سیاسی پارٹیاں سراپا احتجاج ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پی ایم ایل نے پہلے 12ممبران پر مشتمل ایک عبوری کابینہ تشکیل دی جس کے بعد ایک وفاقی وزیر برجیس طاہر کو گلگت بلستان کا گورنر مقرر کردیا گیا تاکہ پی ایم ایل کی عبوری کابینہ کے اراکین کے رشتہ داروں کو الیکشن میں کامیاب کروایا جاسکے جو کہ دھاندلی کی بدترین شکل ہوگی۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ موجودہ صورتحال پاکستان پیپلزپارٹی سمیت کسی بھی سیاسی جماعت کے لئے ناقابل برداشت ہے اور اس ظالمانہ اقدامات کے جو نتائج برآمد ہونے پی ایم ایل این ان سے بچ نہیں سکے گی۔
12رکنی عبوری کابینہ اور گورنر کی تعیناتی دھاندلی کی منصوبہ بندی کا حصہ ہیں جنہیں پاکستان پیپلزپارٹی مسترد کرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلزپارٹی نے ہمیشہ پارلیمان اور جمہوریت کی بالادستی کے لئے نمایاں کردار ادا کیا ہے لیکن لگتا ہے کہ پی ایم ایل این ایک کے بعد دوسرے بحران کو جنم دینے کے لئے بے چین ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ہمارے سیاسی قیدیوں کی رہائی تک ڈیل ہو گی نہ مفاہمت
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
اپنی رہائی یا وقتی فائدے کیلئے پاکستانیوں کے حقوق سے دستبردار نہیں ہوں گا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
کتنے لوگوں کے منہ بند کرلو گے؟ جب ظلم کے خلاف آواز اٹھتی ہے تو ظلم کا خاتمہ ہوتا ہے
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت
-
سر دار ایاز صادق سے اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات ،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت
-
وفاقی وزیر عبدالعلیم خان سے برطانوی پولیٹکل قونصلر مس زوئی وئیر کی ملاقات ، دوطرفہ تعلقات پرگفتگو
-
یوسف رضا گیلانی کی زیرصدارت بزنس ایڈوائزی کمیٹی کا اجلاس ،سب کو ساتھ لیکر چلنے کا عزم
-
مریم نوازکے پولیس یونیفارم پہننے پر وہ ٹولہ تنقید کررہا جن کا اپنا لیڈراپنی ہی بیٹی کو تسلیم کرنے کو تیار نہیں‘عظمیٰ بخاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.