لاہور سے کراچی جانے الی شالیمار ایکسپریس کے دوڈبے پٹری سے اترگئے، 30 سے زائد زخمی،

رینجرز پولیس،مقامی افراد نے زخمیوں کوڈبے سے باہر نکالا،کئی گھنٹوں تک ٹریک پرٹریفک معطل

ہفتہ 14 فروری 2015 23:08

ٹنڈوجام(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔14فروری 2015ء) لاہور سے کراچی جانے والی شالیمار ایکسپریس ٹرین کے کے دوڈبے پٹری سے اترگئے۔خواتین سمیت 30 سے زائد زخمی رینجرز پولیس،مقامی افراد نے واقعہ کی جگہ پہنچ کر زخمیوں کوڈبے سے باہر نکالا،کئی گھنٹوں تک ٹریک پرٹریفک معطل ،تفصیلات کے مطابق لاہور سے کراچی جانے والی شالیمار ایکسپریس ٹرین ٹنڈوجام کے قریب میرانی پھاٹک پر پہنچی توٹرین کے آخری دوڈبے ٹریک سے اترگئے جس میں ایک ڈبہ الٹ گیا،جسکے دوران ڈبے میں موجود 30 سے ذائد خواتین مرد زخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

زخمیوں کوقریب وجوار کے رہائشیوں پولیس ریجنرز کی بھاری نفری نے موقع پر پہنچ کر نکالا اورحیدرآباد کے مختلف اسپتالوں میں پہنچایا،واقع کی وجہ سے دونوں جانب ٹرینوں کومختلف اسٹیشن پرروک دیاگیا،محکمہ ریلوے کے ڈویژن سپرینڈنٹ نثار میمن رینجرزپولیس کے اعلی افسران،اسٹنٹ کمشنر حیدرآباد دیسی سید عنایت علی شاہ نے موقع پر پہنچ کر ٹرین اورپٹری کامعائنہ کیا۔اسسٹنٹ کمشنر حیدرآباد دیسی سید عنایت علی شاہ نے صحافیوں کوبتایا کہ تمام زخمیوں کوحیدرآباد کے مختلف اسپتالوں میں داخل کرایاہے،جس میں 7 افراد کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔