جماعت اسلامی کی قیادت اور ذمہ داران کارکن سازی کا کام کریں، حافظ نعیم الرحمن،

لوگوں کو جوڑا جائے اور ایک دوسرے سے تعلق کو مضبوط بنایا جائے،فعالیت کے ساتھ کام کرنے کے نتائج بہتر انداز میں سامنے آتے ہیں، جماعت اسلامی اللہ کی زمین پر اللہ کے نظام کے نفاذ کی جدوجہد کررہی ہے، امیرجماعت اسلامی کراچی

ہفتہ 14 فروری 2015 23:08

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔14فروری 2015ء) جماعت اسلامی کی قیادت اور ذمہ داران کارکن سازی کا کام کریں۔ لوگوں کو جوڑا جائے اور ایک دوسرے سے تعلق کو مضبوط بنایا جائے۔ فعالیت کے ساتھ کام کرنے کے نتائج بہتر انداز میں سامنے آتے ہیں۔ جماعت اسلامی اللہ کی زمین پر اللہ کے نظام کے نفاذ کی جدوجہد کررہی ہے۔ یہ بات جماعت اسلامی کراچی کے امیر حافظ نعیم الرحمن نے نظم حلقہ کراچی کے ہمراہ ضلع بن قاسم کے تنظیمی دورے اور پچھلے سال کے کام کا جائزہ لیتے ہوئے منعقدہ اجلاس کے اختتام پر اپنے خصوصی خطاب میں کہی۔

اس موقع پر نظم کراچی کے ذمہ داران نائب امراء برجیس احمد، ڈاکٹر اُسامہ بن رضی، ڈاکٹر عبد الواسع شاکر، سیکریٹری عبد الوہاب، ڈپٹی سیکریٹریز صابر احمد، راشد قریشی اور نظم ضلع کے ذمہ داران امیر ضلع محمد اسلام، نائب امراء شکیل احمد، سید مفخر علی، محمد اسماعیل خان، سیکریٹری مرزا فرحان بیگ، سید اقبال سعید، ڈپٹی سیکریٹریز عارف رحمن، رفیع الزماں، محمد سعید خان، کامران نواز، عبد الحمید، نوید اختر، ناظم مالیات محمد اسلم شیخ اور ناظم نشر واشاعت قاسم جمال بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

ضلع بن قاسم کے تمام شعبہ جات کے ذمہ داران نے اپنے اپنے شعبوں کی رپورٹس اور کارکردگی پیش کی۔ امیر ضلع محمد اسلام اور سیکریٹری مرزا فرحان بیگ نے نظم کراچی کو خصوصی طور پر 2014ء کی رپورٹس پیش کی اور گزشتہ کام کے بارے میں بریفنگ دی۔ حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ جماعت اسلامی کے ذمہ داران اور کارکنان کی محنت کی وجہ سے ضلع بن قاسم کے کام میں بہتری آئی ہے۔

ہم سب ایک بڑے مقصد کیلئے جدوجہد کررہے ہیں۔ اور یہ کام انبیاء اور صالحین کا کام ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ ضلع بن قاسم میں کام کرنے کی بڑی گنجائش ہے۔ نوجوانوں اور عام لوگوں کو زیادہ سے زیادہ تنظیم میں شامل کیا جائے، غریب عوام کے مسائل پر جدو جہد کے ذریعے ملک میں تبدیلی لائی جائے گی تاکہ پاکستان مدینے والی ریاست بن سکے۔ امیر ضلع بن قاسم محمد اسلام نے ابتدائی کلمات میں کہا کہ سیشن 2014 کے بعد سیشن 2015 میں ہم ایک نئے عزم اور جوش اور جذبے کے ساتھ اپنے کام کو آگے بڑھائیں گے اور اس ملک میں عملی طور پرنظام مصطفی نافذ کریں گے ۔

متعلقہ عنوان :