ملک وقوم کی ترقی وخوشحالی کیلئے پیسکو حکام اپنابھر پور کردارادکرنے میں مصروف ہیں،قمرزمان

ہفتہ 14 فروری 2015 22:52

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔14فروری 2015ء)پیسکوپشاور کے ممبر بورڈ آف ڈائریکٹرقمرزمان نے کہاہے کہ گورنرخیبر پختونخواسردارمہتاب احمدخان عباسی کی ہدایت پر ملک وقوم کی ترقی وخوشحالی کیلئے پیسکو حکام اپنابھر پور کردارادکرنے میں مصروف ہیں اورعوام کی سہولت کو مدنظر رکھتے ہوئے پوراعملہ دن رات کوششیں کررہے ہیں جبکہ عوام کی بھی ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ کنڈاکلچر کو چھوڑ کر بجلی بل باقاعدگی سے اداکرے ۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز نواں کلی گریڈ سٹیشن کے افتتاحی تقریب کے دوران میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر پیسکو پشاور کے چیف ایگزیکٹیوندیم سمیت دیگر حکام بھی موجود تھے ۔قمرزمان نے کہاکہ گورنرخیبر پختونخواسردارمہتاب احمدخان عباسی کی کاوشوں سے پیسکو حکام پشاورسمیت مختلف اضلاع میں بجلی لوڈ شیڈنگ کے خاتمے اورشہریوں کے مشکلات کو دور کرنے کیلئے دن رات کوششیں کررہے ہیں اور نواں کلی کے گریڈ سٹیشن سے علاقے کے عوام کا دیرینہ مسلے کا خاتمہ ہوگاجبکہ پشاور اوراسکے ملحقہ علاقوں سمیت دیگر اضلاع میں ترجیحی بنیادوں پر کام جاری ہے انشاء اللہ بجلی لوڈ شیڈنگ وٹرانسفارمر کی خرابی کے مشکلات کا ہمیشہ کیلئے خاتمہ ہوجائیگا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے صارفین پر زور دیا وہ اس سلسلے میں پیسکو حکام کیساتھ تعاون کرتے ہوئے کنڈاکلچر کوترک کرکے بجلی بلوں کا ماہانہ ادائیگی کویقینی بنائیں ۔