جماعت اسلامی ضلع پشاور کی حیات آباد کی امامیہ مسجد میں ہونے والے خودکش دھماکوں کی شدید مذمت

ہفتہ 14 فروری 2015 22:52

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔14فروری 2015ء) امیر جماعت اسلامی ضلع پشاور وسابق ممبرقومی اسمبلی صابرحسین اعوان نے حیات آباد کی امامیہ مسجد میں ہونے والے خودکش دھماکوں کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اسے غیر انسانی اور وحشیانہ کاروائی قرار دیا ہے۔ان خیالات کااظہارحیات آباد میڈیکل کمپلیکس میں زخمیوں کی عیادت کرتے ہوئے کہا۔ انہوں نے کہاکہ بے گناہ لوگوں کو شہید کرنے والے قطعاً انسان نہیں ہوسکتے۔

(جاری ہے)

بے گناہ لوگوں کو قتل کرنا انسانیت کا قتل ہے۔واقعہ کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔ انہوں نے اس المناک واقعے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور رنج و غم کا اظہار کیا اور دعا کی کہ اللہ تعالیٰ غمزدہ خاندانوں کو یہ ناقابل برداشت صدمہ صبر و استقامت سے برداشت کرنے کا حوصلہ عطاء فرمائے۔انہوں نے زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دُعا کی اور صوبائی حکومت سے مطالبہ کیا کہ زخمیوں کے علاج معالجے کے لئے تمام ضروری اقدامات اُٹھائے ۔

متعلقہ عنوان :