وزیر اعلیٰ پرویز خٹک کا بو نیر میں مسافر ڈاٹسن کھائی میں گرنے سے قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر دُکھ کا اظہار

ہفتہ 14 فروری 2015 22:52

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔14فروری 2015ء) خیبرپختونخوا کے وزیر اعلیٰ پرویز خٹک نے بو نیر کے علاقہ شنگڑہ چغرزئی کے مقام پر مسافر ڈاٹسن کھائی میں گرنے سے قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر انتہائی دُکھ کا اظہار کیا ہے وزیر اعلیٰ نے حادثے کی اطلاع ملتے ہی متعلقہ ضلعی و پولیس حکام کو جائے حادثہ پہنچنے اور ریسکیو سر گرمیوں میں بھر پور حصہ لینے کی ہدایت کی وزیر اعلیٰ نے اس اندوہناک واقعے پر متاثرہ خاندانوں سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا انہوں نے جاں بحق افراد کی مغفرت اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دُعا کی۔

متعلقہ عنوان :