قومی کرکٹ ٹیم کے سینٹر کھلاڑیوں میں پلاننگ اور نئے کھلاڑیوں میں قوت اور جیت کا جذبہ ہے،سراج الحق

ہفتہ 14 فروری 2015 22:51

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔14فروری 2015ء) امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے پنجاب یونیورسٹی میں اسلامی جمعیت طلبہ کے 62 ویں سالانہ اجتماع کے موقع پر کرکٹ ورلڈ کپ اور مودی کے نوازشریف کو فون کے بارے میں سوالوں کے جواب دیتے ہوئے کہاکہ پاکستانی کرکٹ ٹیم کے تمام کھلاڑی ان کے کھلاڑی ہیں اور انہیں سب سے محبت ہے ۔شاہد آفرید ی اور مصباح الحق سینئر کھلاڑی ہیں ان پر بھاری ذمہ داری ہے ۔

انہوں نے کہاکہ ٹیم کے سینٹر کھلاڑیوں میں پلاننگ اور نئے کھلاڑیوں میں قوت اور جیت کا جذبہ ہے ان شاء اللہ پلاننگ اور قوت اور فتح کا جذبہ مل کر پاکستان کو آئندہ ورلڈ کپ میں فاتح بنائے گا۔ سراج الحق نے کہاکہ مودی اپنے گھر میں بری طرح پٹ گیاہے اور دہلی میں اسے عبرتناک شکست ہوئی ہے اب وہ پاکستان سمیت خطے کے دیگر ممالک کو فون کر رہاہے ۔

(جاری ہے)

نوازشریف کو مودی کی چالوں میں نہیں آناچاہیے ۔ مودی کسی صورت بھی پاکستان کا خیر خواہ نہیں ہوسکتا انہوں نے کہاکہ بھارت سے بات چیت میں مسئلہ کشمیر کو سر فہرست رکھا جائے۔ سرا ج الحق نے کہاکہ اسلامی ممالک میں ویلنٹائن ڈے جیسی خرافات کو عوام نے مسترد کردیاہے ۔ مسلمان تو سراپا محبت ہے ۔ ہم سارا سال بلکہ ساری زندگی محبتوں کو بانتے ہیں ۔ ویلنٹائن ڈے وہ مناتے ہیں جو سارا سال نفرتوں کو پھیلاتے ہیں ان کے پاس محبت کے لیے شاید صرف ایک دن ہی ہوتاہے ۔

متعلقہ عنوان :