سابق وفاقی وزیر غلام مرتضیٰ جتوئی کا (ن) لیگ چھوڑ کر پیپلز پارٹی میں شامل ہونے کا حتمی فیصلہ،

آئندہ 2 روز میں بھائیوں سمیت پیپلز پارٹی می ں شمولیت کا اعلان متوقع

ہفتہ 14 فروری 2015 21:14

سابق وفاقی وزیر غلام مرتضیٰ جتوئی کا (ن) لیگ چھوڑ کر پیپلز پارٹی میں ..

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔14فروری 2015ء) قومی اسمبلی کے حلقہ این اے211سے منتخب ایم این اے وفاقی وزیرصنعت و پیداوارغلام مرتضیٰ جتوئی نے وزیراعظم نوازشریف سے اختلافات کے باعث مسلم لیگ (ن) کو خیربادکہہ کر پیپلزپارٹی میں شمولیت کاحتمی فیصلہ کرلیا۔

(جاری ہے)

مصدقہ ذرائع کے مطابق غلام مرتضیٰ جتوئی اپنے بھائی رکن سندھ اسمبلی مسرورجتوئی، عارف مصطفیٰ جتوئی، سابق صوبائی وزیرعاقب جتوئی، سابق رکن قومی اسمبلی ڈاکٹرابراہیم جتوئی، سابق رکن سندھ اسمبلی عابدجتوئی سمیت دیگردوستوں کے ہمراہ آئندہ48گھنٹوں میں پیپلزپارٹی میں شمولیت کااعلان کریں گے۔

متعلقہ عنوان :