سائبر کرائم میں امریکہ کو مطلوب ملزم کراچی سے گرفتار،امریکی حکومت نے سر کی قیمت 50 ہزار ڈالر مقرر کر رکھی ہے

ہفتہ 14 فروری 2015 21:13

سائبر کرائم میں امریکہ کو مطلوب ملزم کراچی سے گرفتار،امریکی حکومت ..

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔14فروری 2015ء) سائبرکرائم کی دنیا میں انتہائی مطلوب ملزم نور عزیزالدین کو کراچی سے گرفتار کرلیا گیا ، ملزم کے سر کی قیمت امریکہ نے پچاس ہزار ڈالر مقرر کر رکھی تھی ۔ ذرائع کے مطابق، ایف آئی اے اسلام آباد اور کراچی سائبر کرائم سرکل نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے سائبر کرائم میں ملوث انتہائی مطلوب ملزم نورعزیز کو کراچی سے گرفتار کرلیا ہے۔

(جاری ہے)

گرفتاری کے بعد ملزم نور عزیز کو اسلام آباد میں نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔امریکی تحقیقاتی ادارے ایف بی آئی نے ملزم کے سر کی قیمت پچاس ہزار ڈالر مقرر کر رکھی تھی۔ذرائع کے مطابق، ملزم امریکا سمیت مختلف ممالک میں سائبر کرائم میں ملوث تھا، ملزم کمپیوٹر کے ذریعے ویب سائٹس پر لوگوں سے فراڈ کرتا تھا۔ملزم کی تصاویر گوگل سمیت مختلف ویب سائٹس پر جاری کی گئی تھیں

متعلقہ عنوان :