تلخ تجربات کے باوجود نوجوان کھلاڑیوں سے امیدیں وابستہ ہیں‘ قومی ٹیم کو کھیل کے تمام شعبوں میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنا ہوگا‘ قوم مشکل میچ میں جیت کی توقع رکھتی ہے، ہم پرامید ہیں کہ اس مرتبہ بھی آسٹریلیا میں قومی پرچم سربلند ہوگا،

وزیراعظم نواز شریف کا پاک بھارت میچ سے ایک روز قبل قومی کرکٹ ٹیم کیلئے نیک تمناؤں کاپیغام

ہفتہ 14 فروری 2015 20:47

تلخ تجربات کے باوجود نوجوان کھلاڑیوں سے امیدیں وابستہ ہیں‘ قومی ٹیم ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔14فروری 2015ء) وزیراعظم نواز شریف نے قومی کرکٹ ٹیم کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ تلخ تجربات کے باوجود نوجوان کھلاڑیوں سے امیدیں وابستہ ہیں‘ قومی ٹیم کو کھیل کے تمام شعبوں میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنا ہوگا‘ قوم مشکل میچ میں جیت کی توقع رکھتی ہے۔

(جاری ہے)

ہفتہ کو پاک بھارت میچ سے ایک روز قبل وزیراعظم نواز شریف نے قومی کرکٹ ٹیم کیلئے اپنے نیک خواہشات کے پیغام میں کہا کہ تلخ تجربات کے باوجود نوجوان کھلاڑیوں سے امیدیں وابستہ ہیں۔

پوری قوم کی نظریں قومی کرکٹ ٹیم پر لگی ہوئی ہیں۔ پاکستانی قوم اپنی ٹیم کیلئے دعاگو ہے اور پاک بھارت مشکل میچ میں کامیابی کی توقع رکھتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ قومی ٹیم کو کھیل کے تمام شعبوں میں بہترین کارکردگی دکھانا ہوگی۔ ٹیم پہلے بھی قوم کو فتوحات کی صورت میں خوشیاں دے چکی ہے اور اب بھی کھیل کے دوران قومی ٹیم کا مورال بلند ہونا چاہئے۔ ہم پرامید ہیں کہ اس مرتبہ بھی آسٹریلیا میں قومی پرچم سربلند ہوگا