خاران: خاران روڈ پر پل کے قریب دھماکہ

ہفتہ 14 فروری 2015 14:35

خاران:  خاران روڈ پر پل کے قریب دھماکہ

خاران ( اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار،14 فروری 2015 ء): خاران روڈ پر پل کے قریب دھماکہ ہوا ہےتفصیلات کے مطابق چیف جسٹس بلوچستان ہائی کورٹ کے قافلے کو نشانہ بنایا گیا ہے جس کے تحت خاران روڈ پر دھماکہ ہوا تاہم دھماکے میں سکیورٹی فورسز کی ایک گاڑی کو نقصان پہنچا ہے جبکہ چیف جسٹس بلوچستان محمد نور مسکان زئی محفوظ رہے ہیں. محمد نور مسکان زئی خاران سے نوشکی جا رہے تھے.

(جاری ہے)

ان کے ساتھ تعینات سکیورٹی اہلکاروں نے دھماکے کے بعد فائرنگ بھی کی انہوں نے بتایا کہ دھماکہ خیز مواد سڑک کے اطراف میں نصب کیا گیا تھا دھماکے کے بعد بارودی مواد کے ٹکڑے سڑک پر بکھر گئے. خاران پل کے قریب واقع سکیورٹی چیک پوسٹ سے پولیس کی مزید نفری کو طلب کر لیا گیا ہے ساتھ ہی ساتھ بم سکواڈ کو بھی بلو لیا گیا ہے .. تاحال کسی جانی نقصآن کی اطلاع موصول نہیں ہوئی.