لاہور: سانحہ بلدیہ ٹاون میں انصاف کے تقاضوں کو پورا کیا جائے گا۔ وزیر اعظم نواز شریف

ہفتہ 14 فروری 2015 12:56

لاہور: سانحہ بلدیہ ٹاون میں انصاف کے تقاضوں کو پورا کیا جائے گا۔ وزیر ..

لاہور: (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار.14فروری 2015ء) سی پی این ای سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نواز شریف نے ایک صحافی کے سانحۃ بلدیہ ٹاون کے حوالے سے کیے گئے سوال کے جواب میں کہا کہ سانحہ بلدیہ ٹاون کی رپورٹ میرے تک پہنچ چکی ہے، میں پیر کو کراچی جا رہا ہوں اور وہاں جا کر سانحہ بلدیہ ٹاون سے متعلق مزید شواہد اکٹھے کروں گا، ان کا کہنا تھا کہ سانحہ بلدیہ ٹاوں کے ژمہ داران کو سخت سزا دی جائے گی اور ان کے ساتھ رعایت نہیں برتی جائے گی. انہوں نے مزید کہا کہ بلدیہ ٹاون سانحہ میں شہید ہونے والوں کے لواحقین کے ساتھ انصاف کے تمام تقاضے پورے کیے جائیں گے.

متعلقہ عنوان :