آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی والدہ انتقال کر گئیں

ہفتہ 14 فروری 2015 10:54

آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی والدہ انتقال کر گئیں

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔14فروری 2015ء) آرمی چیف جنرل راحیل شریف اور نشان حیدر میجر شبیر شریف کی والدہ دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئیں۔

(جاری ہے)

ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل عاصم سلیم باجوہ نے اپنے ٹویٹر پیغام میں اس بات کی تصدیق کی ہے کہ آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی والدہ علیل تھیں اوراے ایف آئی سی راولپنڈی میں زیرعلاج تھیں آج علی الصبح انہیں دل کا دورہ پڑا جو جان لیوا ثابت ہوا۔ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف کی والدہ کی نماز جنازہ ظہر کی نماز کے بعد چکلالہ گیریڑن میں ادا کی جائے گی جب کہ تدفین عصر کے بعد کیولری گراونڈ لاہور میں ہو گی۔