آ زا د کشمیر میں بھی مجر مو ں کو پھا نسی دینے کا سلسلہ شروع،
میرپورمیں سزائے موت کے دو قیدیوں کو پھانسی دے دی گئی ، مجرموں نے سابق صدر سپریم کورٹ بار آزاد کشمیر کے بیٹے کو فائرنگ کرکے قتل کردیا تھا
جمعہ 13 فروری 2015 00:05
میرپور( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 13فروری 2015ء ) میرپور آزاد کشمیر میں سزائے موت کے دو قیدیوں کو پھانسی دے دی گئی۔مجرموں نے سابق صدر سپریم کورٹ بار آزاد کشمیر کے بیٹے کو فائرنگ کرکے قتل کردیا تھا۔سزائے موت کے قیدیوں کو پھانسی دینے کا سلسلہ میرپور آزاد کشمیر میں بھی شروع ہوگیا۔ 2008 میں سزائے موت پانے والے دو قیدیوں کو جمعہ کی صبح تختہ دار پر لٹکادیا گیا۔
محمد ریاض اور محمد فیاض نے 2005 میں سپریم کورٹ بار آزاد کشمیر کے سابق صدر فضل ربانی کے گھر ڈکیتی کے دوران مزاحمت کرنے پر،ان کے بیٹے کو قتل کردیا تھا۔(جاری ہے)
مجرموں کے ورثا سے ان کی آخری ملاقاتیں گزشتہ روز ہی کرادی گئی تھیں۔ ورثا کی جانب سے موجودہ صدر آزاد کشمیر سردار یعقوب کو رحم کی اپیل بھی کی گئی جو انہوں نے مسترد کردی تھی۔مجرموں کو پھانسی دیئے جانے کے موقع پر سنٹرل جیل کے اطراف میں سیکورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے۔
دونوں مجرم گجرات کے علاقے سرائے عالمگیر کے ایک گاوٴں کے رہائشی تھے جن کی ورثا سے آخری ملاقات گزشتہ روز کرا دی گئی تھی جبکہ دونوں مجرموں کو آزاد کشمیر کی شریعت کورٹ نے پھانسی کی سزا سنائی تھی اور 2012 میں سپریم کورٹ نے بھی مجرموں کی پھانسی کی سزا کو بحال رکھا تھا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.