ریڈیو معاشرے کی اصلاح میں نہایت اہم کردار ادا کررہا ہے، ریڈیو عوام کو معلوماتی اور تفریحی پروگرامزسے لطف اندوز کرنے میں نمایاں کردار ادا کررہا ہے ، ریڈیو تمام سماجی اور تعلیمی اداروں سے بڑھ کر قومی خدمت میں مصروف عمل ہے، اوپن یونیورسٹی میڈیا بیسڈ یونیورسٹی ہے  ہمارے طلبہ ملک کے کونے کونے میں رہتے ہیں اور ہمارا منشور "تعلیم لوگوں کی دہلیز پر"ہے جس کے لئے ہم ملٹی میڈیا کا بھر پور استعمال کررہے ہیں ، اوپن یونیورسٹی ملٹی میڈیا کی مددسے ملک سے ناخواندگی کے خاتمے کے ایک بڑے چیلنج کا دلیری کے ساتھ مقابلہ کررہی ہے،

علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے انسٹی ٹیوٹ آف ایجوکیشنل ٹیکنالوجی کے زیر اہتمام ”یوتھ اینڈ ریڈیو“مباحثہ سے ڈاکٹر شاہد صدیقی سمیت دیگر کا خطاب ، نامور براڈکاسٹرز اور اساتذہ نے تعلیم کے فروغ میں ریڈیو کے کردار کو سراہا

جمعہ 13 فروری 2015 00:03

اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 13فروری 2015ء ) علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے انسٹی ٹیوٹ آف ایجوکیشنل ٹیکنالوجی کے زیر اہتمام ”یوتھ اینڈ ریڈیو“کے مباحثے میں شریک ملک کے نامور براڈکاسٹرز اور مقامی یونیورسیز کے سینئر اساتذہ نے تعلیم کے فروغ میں ریڈیو کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ ریڈیو معاشرے کی اصلاح میں نہایت اہم کردار ادا کررہا ہے۔

اس پررونق تقریب کا اہتمام یونیورسٹی نے ریڈیو کے عالمی دن کے موقع پر یونیسکو کے تعاون سے کیا تھا۔پینل مباحثے کے دوران براڈکاسٹرز اور اساتذہ نے ریڈیو براڈکاسٹنگ کے مختلف پہلوؤں  اس کی اہمیت و افادیت اور براڈ کاسٹرز کو درپیش مسائل پر تبادلہ خیال کیا۔پاکستان میں یونیسکو کے نمائندے  ظفر حیات ملک نے اپنے خطاب میں کہا کہ اوپن یونیورسٹی نے براڈکاسٹرز کے پینل مباحثے کی تقریب منعقد کرکے ملک کے ہر حصے سے تعلق رکھنے والے براڈکاسٹرز کوآپس میں روابط بڑھانے اور ایک دوسرے کے تجربات کے باہمی تبادلے کا موقع فراہم کیا ہے جس سے وہ اپنی پیشہ ورانہ سرگرمیوں میں بہتری لانے اور براڈ کاسٹنگ کو مزید بہتر بنانے کے قابل ہوجائیں گے۔

(جاری ہے)

اوپن یونیورسٹی کے وائس چانسلر  پروفیسر ڈاکٹر شاہد صدیقی نے کہا کہ ریڈیو عوام کو معلوماتی اور تفریحی پروگرامزسے لطف اندوز کرنے میں نمایاں کردار ادا کررہا ہے۔انہوں نے کہا کہ ریڈیو تمام سماجی اور تعلیمی اداروں سے بڑھ کر قومی خدمت میں مصروف عمل ہے۔ڈاکٹر صدیقی نے کہا کہ اوپن یونیورسٹی میڈیا بیسڈ یونیورسٹی ہے  ہمارے طلبہ ملک کے کونے کونے میں رہتے ہیں اور ہمارا منشور "تعلیم لوگوں کی دہلیز پر"ہے جس کے لئے ہم ملٹی میڈیا کا بھر پور استعمال کررہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اوپن یونیورسٹی ملٹی میڈیا کی مددسے ملک سے ناخواندگی کے خاتمے کے ایک بڑے چیلنج کا دلیری کے ساتھ مقابلہ کررہی ہے۔وائس چانسلر نے مزید کہا کہ اوپن یونیورسٹی اور یونیسکو مشترکہ طور پر ناخواندگی کے ساتھ مقابلہ کررہے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ یونیسکو کو اپنے مقاصد کے حصول کے لئے اوپن یونیورسٹی میں چئیر قائم کرنے پر غور کرنا چاہئیے۔تقریب سے اوپن یونیورسٹی کے ڈائریکٹر آئی ای ٹی  میر مختیار حسین تالپور  بین الاقوامی یونیورسٹی کے میڈیا ڈپارٹمنٹ کے ڈاکٹر ظفر اقبال  ڈائریکٹر پروگرامز ایف ایم 92.2  عائشہ جمیل اور اوپن یونیورسٹی کے شعبہ ماس کمیونیکشن کے ڈاکٹر ثاقب ریاض نے بھی خطاب کیا۔

متعلقہ عنوان :