جامع مسجد امامیہ میں دھماکے کے بعد 17 سالہ لڑکا لاپتہ ، بچہ کسی ہسپتال میں موجود نہیں

جمعہ 13 فروری 2015 23:58

پشاور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 13فروری 2015ء) جامع مسجد امامیہ میں دھماکے کے بعد 17 سالہ لڑکا لاپتہ ہو گیا، بچہ کسی بھی ہسپتال میں موجود نہیں۔

(جاری ہے)

جمعہ کو پشاور کی جامع مسجد امامیہ میں 17سالہ بچہ علی احسن اپنے والد کے ہمراہ نماز جمعہ کی ادائیگی کیلئے آیا تو اس کا والد جامع مسجد میں ہونے والے بم دھماکے میں جاں بحق ہو گیا جبکہ علی احسن لاپتہ ہو گیا، علی حسن کے رشتہ داروں کا موقف ہے کہ ہم نے پشاور کے تمام ہسپتالوں میں چھان بین کی ہے لیکن علی حسن کسی بھی ہسپتال میں نظر نہیں آیا۔