بحیثیت قوم ہمیں دہشت گردی کا مل کر مقابلہ کرنا ہو گا، دہشت گردوں کا اسلام سے کوئی تعلق نہیں، آپریشن ضرب عضب اور خیبر ون سے دہشت گردی میں کمی آئی، دہشت گردی کے خلاف جنگ میں آخری دم تک لڑیں گے، اتنی بڑی آبادی میں سیکیورٹی انتظامات کرنا بڑا چیلنج ہے، دہشت گردی کے واقعات پر کسی کو سیاست نہیں کرنی چاہیے،

گورنر خیبرپختونخوا سردار مہتاب عباسی کی حیات آباد حملے کی جگہ پر صحافیوں سے گفتگو

جمعہ 13 فروری 2015 23:58

پشاور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 13فروری 2015ء) گورنر خیبرپختونخوا سردار مہتاب عباسی نے کہا ہے کہ بحیثیت قوم ہمیں دہشت گردی کا مل کر مقابلہ کرنا ہو گا، دہشت گردوں کا اسلام سے کوئی تعلق نہیں، آپریشن ضرب عضب اور خیبر ون سے دہشت گردی میں کمی آئی، دہشت گردی کے خلاف جنگ میں آخری دم تک لڑیں گے، اتنی بڑی آبادی میں سیکیورٹی انتظامات کرنا بڑا چیلنج ہے، دہشت گردی کے واقعات پر کسی کو سیاست نہیں کرنی چاہیے۔

وہ جمعہ کو حیات آباد حملے کی جگہ پر صحافیوں سے گفتگو کر رہے تھے۔ سردار مہتاب نے دھماکے پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گرد اسلام کے نام لیوا نہیں ہیں، ان کا اسلام سے کوئی تعلق نہیں، ان لوگوں نے مسجد اور امام بارگاہ کو نشانہ بنایا، سیکیورٹی فورسز اور عوام کو مل کر مقابلہ کرنا ہو گا کیونکہ متحد ہو کر ہی دہشت گردی کا مقابلہ کیا جا سکتا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے واقعات پر کسی کو سیاست نہیں کرنی چاہیے اور نہ ہی ہمیں ای دوسرے کو کمزور اور طاقتور ثابت کرنا ہے بلکہ دہشت گردی کا مقابلہ کرنا ہے۔ گورنر خیبرپختونخواہ نے کہا کہ آپریشن ضرب عضب اور خیبر ون سے دہشت گردی میں کمی آئی، دہشت گردی کے خلاف 100 سال سے جنگ جاری ہے، اتنی بڑی آبادی میں سیکیورٹی کے انتظامات کرنا بہت بڑا چیلنج ہے، اب دہشت گردوں کو کہیں چھپنے کی جگہ نہیں ملے گی، ان کے خاف جنگ میں آخری دم تک لڑیں گے۔

متعلقہ عنوان :