ایڈیشنل سیشن جج اسلام آباد نے راؤ تحسین کی ”اے پی این ای ایف“ کے عہدیداروں کیخلاف20 کروڑ ہرجانہ کی درخواست منظور کر لی

جمعہ 13 فروری 2015 23:58

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 13فروری 2015ء) ایڈیشنل سیشن جج اسلام آباد عابدہ سجاد نے پرنسپل انفارمیشن آفیسر (پی آئی او) راؤ تحسین علی کی ایک اخباری تنظیم”اے پی این ای ایف“ کے عہدیداروں رانا عمران لطیف وغیرہ کیخلاف20 کروڑ روپے ہرجانہ کی درخواست منظور کر لی۔

(جاری ہے)

جمعہ کو راؤ تحسین علی کی درخواست پر ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج سلام آباد عابدہ سجاد نے رانا عمران لطیف سمیت دیگر کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 2 مارچ کو طلب کر لیا۔

پی آئی او راؤ تحسین نے اس اخباری تنظیم کے عہدیداروں کی طرف سے خود پر لگائے گئے بے بنیاد اور من گھڑت الزامات لگائے جانے کے بعد ان کے خلاف ایڈیشنل سیشن جج ی عدالت میں ہرجانہ کی درخواست دائر کر کے موقف اختیار کیا کہ ان کے خلاف الزامات بدنیتی اور انکی شہرت کو نقصان پہنچانے کیلئے لگائے گئے ہیں۔ عدالت نے راؤ تحسین کا دعویٰ سماعت کیلئے منظور کرتے ہوئے تمام فریقین کو 2 مارچ کیلئے نوٹس جاری کر دئیے۔

متعلقہ عنوان :